190

پنڈی پوسٹ کی مقبولیت کی وجہ / چوہدری محمد اشفاق

مو جو دہ دو رمیں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اور صحافت کو معاشرے کی آنکھ سمجھا جاتا ہے اور اچھی صحافت ہی اہم کردار ادا کرسکتی ہے میڈیا کا کردار کس حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے

یہ سب وسائل اور اس ک ٹھیک استعمال پر منحصر ہو تا ہے میڈیا اگر چہ تمام کام سر انجام نہیں دے سکتا مگر اتنا حق ضرور ادا کر سکتا ہے کہ اس کی آنکھ سے دیکھا جانے وا لا ہر کام ٹھیک طریقے سے انجا م پائے جس طرح بر ے میڈیا کا کردار بری سطح پر اہم ہے وہاں پر علاقائی اور مقامی میدیا کا کردار بھی کسی سے کم نہیں کلر سیداں اور گر دو نواح میں میڈیا مختلف صورتوں میں مو جود ہے وہاں پنڈی پوسٹ کے کردار کی اہمیت کچھ منفرد ہی ہے پنڈی پوسٹ نے تمام سیاسی وابستگیوں سے با لا تر ہو کر اپنا کام شروع کیا اور ایک چھوٹا سا اخبار آج اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں پہنچنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہو تا ہے پنڈی پوسٹ کی اگر پوری ٹیم کے ایک ایک نمائندہ کے حالات زندگی کا جائزہ لیا جائے تو انتہائی شریف النفس اور سادہ طبیعت کے لو گ نظر آئیں گے پنڈی پوسٹ کا مشن صرف صحافت برائے خدمت ہے اور اسی جذبہ کے تحت آج تک کام ہو رہا ہے اور میرے خیال میں اس کو علاقائی میڈیا سیل قرار دینا زیادہ اچھا ہو گا اس علاقائی میڈیا سیل نے علاقہ میں مو جود بے شمار مسائل کو اجاگر کیا ہے اور نہ صرف اجا گر کیا ہے

بلکہ ان کو حل کر وانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے اس کے علاوہ پنڈی پوسٹ نے ان با توں کو بھی ملحوظ نظر رکھا کہ کسی بھی غیر اخلاقی تحریری کو شائع نہ کیا جائے جس کو ثبوت اس صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے گلدستہ میں کو ئی اشعار لطیفہ یا اس طرح کی کوئی بھی تحریر غیر اخلاقی لفظ سے با لکل پا ک ملے گی گلدستہ میں صرف وہی چیزیں پڑھنے کو ملیں گی جو مکمل طور پر نا قابل اعتراض ہوں پنڈی پوسٹ کی ٹیم نے تمام سیاسی جماعتوں کی یکساں کوریج دی تمام پارٹیوں کا موقف مثبت انداز میں پیش کیا ہر لحاظ سے ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف وہی بات شائع کی جائے جو کسی پارٹی کے امیدوار کی طرف سے خود کہی گئی ہو اگر رمضان کے حوالے سے دیکھا جائے تو پنڈی پوسٹ کی ٹیم مہنگائی کے سیلاب کی نشاندہی کرنے میں ہر وقت مصروف عمل ہے بازاروں محلے گلیوں میں اہم دکانوں پر پنڈی پوٹ کی ٹیم کا کوئی نہ کوئی رکن کسی حوالے سے موجو د ہو تا ہے

جہاں کہیں بھی کوئی گڑ بڑ نظر آئے وہ اگلے اتوار پنڈی پوسٹ کے فرنٹ پر نشاندہی کی صورت میں موجود ہو گی سستے بازاروں کے حوالے سے پنڈی پوسٹ نے لمحہ بہ لمحہ اپنے قارین کو با خبر رکھا چو ک پنڈوڑی کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو مہنگائی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایک اہم عوامی مسئلہ فٹ پاتھ پر قبضہ ہے پنڈی پوسٹ نے بار بار اس مسئلے کو پوائنٹ اؤٹ کیا آگے عمل کرنا یا کروانا انتظامیہ کا کام ہے لیکن انشا ء اللہ یہ امید رکھی جائے کہ یہ مسئلہ پنڈی پوسٹ کی وساطت سے ہی حل ہو گا روات کے حوالے سے دیکھا جائے تو روات اڈہ میں ٹرانسپورٹروں اور بھتہ ما فیہ کے درمیان جاری تنا زعہ کو پنڈی پوسٹ نے ہی سامنے لایا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر یہ تنازعہ دو بارہ شروع ہو جا تا ہے ۔ بلدیاتی مہم کے دوران تمام امیدواروں کو یکساں کوریج دینے میں کو ئی تفریق نہیں برتی گئی اور اسی وجہ سے تما م یونین کونسلز کے امیدواروں نے پنڈی پوسٹ کو ہی اپنا موقف دینا ترجیحہ دی اس کے علاوہ علاقہ بھر میں اچھے فن کا مظاہر کرنے والے جن میں شعر خواں ،نعت خواں اور اس قسم کے کئی دوسرے فن رکھنے والے گم نام لو گوں کے فن کو پنڈی پوسٹ نے ہی دنیا کے سامنے پیش کیا

اور آج ایسے لوگوں کے فن کو دنیا سراح رہی ہے سیاسی حوالے سے جب بھی کوئی جو ڑ توڑ ہو تا ہے تو سب سے پہلے پنڈی پوسٹ ہی کی زینت بنتا ہے خاص طور پر مہنگائی کے حوالے سے تو چیف ایڈیٹر کی خصوصی ہدایات ہیں کہ جہاں بھی کوئی ناجائز منافع خوری کی صورتحال سامنے آئے تو فوری طور پر پوائنٹ اؤٹ کیا جائے حتیٰ کہ یوٹی لیٹی سٹوروں پر بھی نظر رکھی جائے اور مقصد صرف اورصرف ما نیٹرنگ ہو نا چاہیے چو ک پنڈوڑی تا گنگوٹھی جبہ روڈ پنڈی پوسٹ کی بار بار نشاندہ پر ہی منظور ہوئی ہے پنڈی پوسٹ نے چند دن قبل اس روڈ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلدیا تی الیکشن کے حوالے سے خبر صرف پنڈی پوسٹ ہی کو دی یہ بھی بہت اعزاز کی بات ہے الغرض پنڈی پوسٹ نے ہر میدان میں اپنا لو ہا منوایا جس کی وجہ سے قارین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے پنڈی پوست پوٹھو ہار کے لیے قوت گویائی بن چکا ہے کیونکہ میڈیا ہی کے ذریعے عام آدمی کی آواز بلندیوں تک پہنچ پاتی ہے

پنڈی پوسٹ کا استعمال صرف مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا جارہا ہے قارین کی بہت بڑی تعداد اتوار کے دن پر نظریں جمائے بیٹھی رہتی ہے اور پنڈی پوسٹ کی طرف سے بھی قارین کو انتہائی قدر کی نگا سے دیکھا جا تا ہے پنڈی پوسٹ کا کردار ہر میدان میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اور تمام معمولات میں غیر جانب داری کا مظاہر کیا جا رہا ہے اور انہی اقدامات کی بدولت پنڈی پوسٹ مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پنڈی پوسٹ کو مزید دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم کو مزید اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فر مائے (آمین){jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں