147

پنڈی پوسٹ کی خبر پر ایکشن ،دکاندار سے مفت پھل لینے کے معاملہ پر انکوائری کا حکم

پنڈی پوسٹ کی خبر پر ایکشن ،دکاندار سے مفت پھل لینے کے معاملہ پر انکوائری کا حکم
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنڈی پوسٹ کی خبر پر ایکشن،کمشنر نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کو پرائس مجسٹریٹ اور شکایت کنندہ کے معاملے پر شفاف انکوائری کر نے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں تانیہ صفدرجنکی سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ڈیوٹی تحصیل کلرسیداں کے علاقہ میں ہے انہوں نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے تحصیل وضلع راولپنڈی کے علاقے مانکیالہ سردار مارکیٹ میں گاڑی پر فروٹ فروخت کرنیوالوں پھل فروش پر جرمانہ کرنے کی کوشش کی تو دکاندار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹ کو کھری کھری سنادیں

ایک تو آپ پھل کی خریداری پر قیمت بھی ادا نہیں کرتی ہیں اور دوسرا ہر تیسرے دن چالان کرنے پہنچ جاتی ہیں آپ نے پہلے بھی فروٹ خریداری کے پیسے ادا نہیں کئے یہ سننے پر پرائس مجسٹریٹ کوئی جواب نہ دے سکی اور چالان کیے بغیر ہی نکل پڑی زرائع کے مطابق مزکورہ خاتون افسر کو تحصیل کلرسیداں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں جبکہ وہ راولپنڈی کی حدود میں دکانداروں کو جرمانے کرنے کی کوشش کررہی تھی ذاہد نامی دکاندار سے ریٹ لسٹ چیک نہ ہونے اورفروٹ مہنگا فروخت کرنے کے حوالہ سے بحث شروع ہوگی

جس میں میڈم تانیہ صفدر نے اسے قانونی کارروائی کی دھمکی دی جس پر دکاندار ذاہد نے نےکہا کہ آپ مجھے جرمانہ نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ایریا آپکے ڈیوئی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا آپکی ڈیوٹی تحصیل کلرسیداں کی حدود میں ہے اور جہاں میں سبزی فروٹ فروخت کررہا ہوں یہ راولپنڈی کا علاقہ ہے جس پر مزکورہ افسرسیخ پاء ہوگِی اور کہا کہ میں تمھارے خلاف استغاثہ دونگی اور تمھیں کورٹ میں گھسیٹوں کی تمھیں میرے اختیارات ا اندازہ ہوجائیگا

اس حوالہ سے جب مزکورہ شہری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ مزکورہ افسر اکثر بیشتر اپنے علاقے کے علاوہ دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے راولپنڈی کی حدود میں کارروائیاں کرتی اس سے قبل وہ ہمیں جرمانہ کرچکی جو ہم نےجمع کروادیا تھا اس سارے کام میں میڈم کا ڈرائیور شامل ہے جو مقامی رہائشی ہے میڈم سے ملی بھگت سے انتقاما کارروائیاں کرواتا ہے

جب میڈم تانیہ سے موقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ الزام سراسر غلط ہے میں راولپنڈی سے واپس آرہی تھی تو اس گاڑی والے دیکھا قبل ازیں یہ کلرسیداں کی حدود میں مہنگا فروٹ فروخت کرنے سمیت وارنننگ دی تھی لیکن اسکا جوانسالہ بیٹا ہمیشہ بدتمزی کرتا ہے میں نے اسکی اس سے شکائیت کی تو انہوں نے جرمانے کی کہانی گھڑ لی زرائع کے مطابق مزکورہ میڈم انہی دکانداروں سے ڈیڈھ کلو آڑو لیکر گئی تھی جس کی اس نے پیمنٹ نہیں کی تھی

کلرسیداں‘اغوا کیس کے نامزد ملزم کو رہائی کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ روز دکاندار زاہد محمود کے بیٹے اکبر کو تھانہ کلرسیداں کی پولیس اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اٹھا کر لے گئی تھی جبکہ شکایت کنندہ زاہد محمود ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تانیہ صفدر نے پولیس کے ذریعے پریشر ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ راضی نامہ کر لیا جائے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے فروٹ فروش کے بیٹے کو چھوڑ دیا تھا

ادھر کمشنر راولپنڈی نے پنڈی پوسٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کو انکوائری کا حکم دیا جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمعہ کی صبح ساڑھے بجے دونوں فریقین کو ڈپٹی کمشنر آفس طلب کر لیا ۔زرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری شفاف بنیادوں پر کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں