وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسین لگانے کاعمل تیز کیاگیاہے-پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیاگیاہے جبکہ مزید ویکسینیشن سنٹر قائم کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ہر شہری کو دسمبر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا اعلان کیا اورکہا کہ اس برس کے اختتام تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ ہوگا او روہ اپنا علاج فری کرا سکے گا-یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح 26 مئی کو لیہ سے کررہے ہیں -انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کسان کارڈ کا بھی اجراء کیاگیاہے-پنجاب میں اس دفعہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اورپنجاب حکومت نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنا ٹارگٹ پورا کیاہے-صوبہ بھر میں 27ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے-پنجاب نے کورونا کے باعث غیر معمولی صورتحال کے باوجود رواں مالی سال اپنا ٹیکسز کا ہدف حاصل کرلیاہے-ٹیکسز اکٹھا کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے-ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام جلد لانا چاہتے ہیں -ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں -ماضی میں صرف مخصوص شہروں تک ترقی محدود تھی-ہم نے پورے پنجاب پر فوکس کیاہے-ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیاہے- ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پنجاب ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہاہے
355