راولپنڈی (نوید ملک،نمائندہ پنڈی پوسٹ)صارفین کی سہولت کے پیش نظر لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈسکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت وراثتی انتقال کے تصدیق کی منظوری۔بمطابق ترجمان، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، عوامی سہولت کے پیش نظر لینڈ ریکارڈ خدمات میں نئی اصلاحات متعارف کروادی گئی ہیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت وراثتی انتقال کی تصدیق کی اجاز ت دے دی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر تمام وراثتی انتقالات کم ا ز کم دورانیے میں تصدیق ہو سکیں گے۔ صارفین نادرا سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا سکسیشن سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے بعد اراضی ریکارڈ سنٹر سے وراثتی انتقال کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔اس ضمن میں تمام فیلڈ افسران کو لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت فوری انتقال تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہناہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق منظم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جس سے مالکان اراضی کے لیے خدمات کے حصول کو صاف شفاف اور مزید سہل بنایا جائے گا۔
اہم خبریں
مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ میں حفظِ قرآن کی دستاربندی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی