راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام میڈیکل اسٹورز پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر چیف ڈرگ کنٹرولر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت پنجاب بھر کیمیڈیکل اسٹورز، ڈرگ سیلرز اور فارمیسیز کے لیے قانونی ضابطہ جاری کردیا گیا ہے۔تمام متعلقہ ڈرگ کنٹرولر، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور ڈرگ انسپکٹرز کو جاری مراسلے میں میڈیکل اسٹورز پر مطلوبہ معیار کی اہلیت کے حامل افراد کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگ رجسٹریشن لائسنس کے بغیر ادوایات کی خرید وفروخت ممنوع ہو گی۔ ڈرگ انسپکٹرز فیصلے کا اطلاق یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز اہلیت کے حامل افراد (کوالیفائیڈ پرسن) کے بغیر ادوایات فروخت نہیں کر سکیں گے۔ میڈیکل اسٹورز پر کم از کم ڈسپنسر یا بی فارمیسی ہولڈرز بطور اسسٹنٹ کام کریں گے۔ میڈیکل اسٹورز فارماسسٹ کے بغیر ادویات فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوں گے۔
اہم خبریں
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی
ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت۔وزیر اعظم پاکستان