77

پنجاب میں غیر قانونی ہوٹلز پر چھاپے،لاکھوں کے جرمانے

لاہور(سی این پی) صوبہ پنجاب میں 270 غیر قانونی ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے، منافع خوری کرنے والے اور غیر رجسٹرڈ شدہ ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں غیر قانونی ہوٹلز کے خلاف محکمہ سیاحت کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکریٹری محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ منافع خوری کرنے والے اور غیر رجسٹرڈ شدہ ہوٹلز کو لاکھوں کے جرمانے کیے گئے۔سیکریٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تقریبا 270 غیر قانونی ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ نے معاونت کی۔محکمہ سیاحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی زونز میں 70 ہوٹلز کو جرمانے کیے گئے، رجسٹریشن کے بغیر تمام ہوٹلز کو 1، 1 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 200 سے زائد ہوٹلز کو وارننگز جاری کی گئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں