لاہور(نیو ڈیسک)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق اعلان 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں اسکولوں کے کھلنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کیا جائے گا۔ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے کھلنے کے حوالے سے بتادیا جائے گا۔‘مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق نافذ العمل ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں اسکول 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ24مئی سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولےجائیں گے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20جون کے بعد منعقد ہوں گے۔
اہم خبریں
پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے،4 ارب ڈالر کی آئی ٹی سروسز برآمدات متوقع ہیں، محمد اورنگزیب۔
صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں،موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری۔
پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
صفائی ورکر نے 9 لاکھ روپے واپس کر کے امانت داری کی مثال قائم کر دی
گوجرخان شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب کے دوران فائرنگ دو افراد جانبحق
ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے: بیرسٹر گوہر
ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل،میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل۔
ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاریسے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔