پنجاب صاف پانی اتھارٹی ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز کےسپرد

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) ذرائع کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے5ہزار734واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کام اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپ دیا گیا ہے۔فی فلٹریشن پلانٹ مینٹی نینس/بل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ر کو65ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ہر تحصیل میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مرمت وبحالی کے لئے موبائل مینٹی ننس یونٹ تعینات ہوں گے۔

41اضلاع کی156تحصیلوں میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی 159موبائل مینٹیننس یونٹ تعینات کرے گی۔ ایک موبائل یونٹ میںگاڑی،سب انجینئر، الیکٹریشن ،پلمبر اور ڈرائیورپرمشتمل ہوگا۔ 5ہزار734واٹر فلٹریشن پلانٹس میں26سو سے زیادہ پلانٹس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے منظور کرلیا ہے۔5ہزار734واٹر فلٹریشن پلانٹس کی منیٹی فینس کی مدمیں سالانہ 156تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو 4472اعشاریہ52ملین روپے ملیں گے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.