لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق خطرناک دہشت گردوں اور ڈاکؤوں کی سرکوبی کیلئے
بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔ خطرناک مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد
کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ دہشت گردوں اور ڈاکؤوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرینگے اور انعامی رقم کے حقدار ٹہریں گے
۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت میں اضافے کیلئے سوموار کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔