(پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب حکومت نے آئندہ برس مارچ کے دوسرے ہفتے صوبے بھر میں منظم انداز میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ انتظامی پلان اور قانون سازی کی جا رہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے حفاظتی اقدامات اور ضوابط کو باقاعدہ قانون کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے اور پتنگوں و ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے قواعد و ضوابط اور نامزد مقامات کا اعلان جلد متوقع ہے۔