راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن کا پنجاب بھر میں ہفتہ کے روز چھٹی کا اعلان ،وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا ۔
وزیر تعلیم پنجاب ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے، ہفتہ کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر متعلقہ امور کیلئے مرحلہ وار استعمال ہوا کرے گا۔