پشاور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 88 ہوگئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہاہے۔پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔
اہم خبریں
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس
فتح جنگ : کوٹ صلابت پل کا باضابطہ افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے عبدالخطیت چودھری کی چودھری ایاز ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات۔
سولر پینلز,بیٹریوں اور انورٹرز پر ایک سے بڑھا کر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے کا امکان۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک،آئی،ایس،پی،آر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان۔
وزہر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کروای دیا، اہم حفاظتی فیچرز شامل
چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ مزدہ حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک بند