157

پستہ

پستے میں فائبر اور پروٹین اچھی مقدار میں پائی جاتی ہے جو صحت کو بڑھاتے ہیں۔اس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے پستے کی مدد سے آنتوں کے اچھے بیکٹریا میں اضافہ ہوتا ہے۔جو شارٹ چین فیٹی ایسڈ تیار کرتے ہیں مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پستہ کے کھانے سے شوگر لیول میں کنٹرول ہوتا ہے۔ پستے میں پایا جانے والا وٹامن بی 6صحت مند خون کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پستہ کا استعمال واقعی ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہییہ ہمارے خون میں آکسیجن لے جانے کا ذمہ دار بھی ہے۔پستہ میں وٹامن بی 6 اس بات کی یقینی بناتی ہے کہ جسم میں ہموگلوبن کی اچھی پیدا وار ہوسکتی ہے۔ تاکہ مجموعی صحت اچھی ہو۔ جسم میں خون کی کمی بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔آپ دل کی بیماری کو مختلف طریقوں سے کم کرسکتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس میں زیادہ ہونے کے علاوہ کولیسڑول کو بھی کم کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرسکتا ہے۔اس لئے اگر آپ کے جسم سے میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہے تو آپ پستے کا استعمال کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں