93

پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اہلخانہ کی درخواست پر پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائےگا ذرایع کے مطابق۔سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔صدرآل پاکستان مسلم لیگ امارات کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی میت دبئی سے پاکستان کل روانہ کردی جائےگی۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائےگا، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں، سفارتی ذرائع سمیت ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں