اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
پرویز شوتو کان کراٹے کلب کی نمائندہ ٹیم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے انٹرنیشنل ورلڈ مکس ایوارڈ اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بینکاک روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیم کی قیادت معروف کراٹے کوچ پرویز اقبال وکی کر رہے ہیں، جبکہ شیخ عدیل احمد ٹیم منیجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹیم کے دیگر اہم کھلاڑیوں میں اصغر خان، رضوان خلیق، کاوش نزاکت راجہ اور سامر نواز راجہ شامل ہیں، جو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ٹیم کو روانہ کرنے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں محمد الیاس راجہ صاحب نے ٹیم کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، کراٹے کلب کے دیگر اراکین اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے کراٹے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں، اور پرویز شوتو کان کراٹے کلب کی ٹیم اس عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی، جو نہ صرف کلب بلکہ ملک کے لیے بھی ایک اعزاز کی بات ہے۔
ٹیم کے روانہ ہونے کے بعد کوچ پرویز اقبال وکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں