67

پرویز الٰہی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کر دئیے

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خط لکھ کر 3 ناموں سے آگاہ کیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی کے خط میں نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں