پاکستان کا تجارتی خسارہ 2ماہ میں 18فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہو گیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ میں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ درآمدات میں برآمدات کے مقابلے میں تیز رفتار اضافہ ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق جولائی اور اگست میں برآمدات 7 فیصد بڑھ کر 5.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 13 فیصد اضافے کے بعد 12.6 ارب ڈالر رہیں۔ صرف اگست میں تجارتی خسارہ 3.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو سالانہ بنیاد پر 10 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں برآمدات 2.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 5.7 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی کی بلند درآمدات اور اگست کے اعداد و شمار کے بعد مالی سال کے پہلے دو ماہ کا مجموعی تجارتی خسارہ 7.1 ارب ڈالر ہوگیا۔