112

ٹیکسلا، گیس لیکج دھماکہ سے دو بچے جانبحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں پراچہ ہاؤس کے قریب رات گئے گھر میں آگ لگ گئی،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا،گھر میں گیس لیکج تھی، آگ جلانے پر دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی،02 بچے جل کر جانبحق، ماں بھی جھلس گئی، ایک بچہ اور دادا بھی جھلس کر زخمی،ریسکیو فائر ٹینڈرز اور ایمرجنسی ایمبولینسز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ،ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا،ریسکیو نے بچوں کی میتوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا،جانبحق بچوں کی شناخت 4 سالہ سودیس اور 5 سالہ اویس کے نام سے ہوئی،ریسکیو فائر فائٹرز نے فائر فائٹنگ سے آگ پر قابو پایا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں