واہ کینٹ (راجہ ارشد کیانی،نمائندہ پنڈی پوسٹ)واہ ٹیکسلا کی عوام کی محبتوں کے مقروض رہیں گے جنہوں نے تبدیلی کا جنازہ نکال دیا. ممتاز رہنما پی ایم ایل این واہ کینٹ طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ وائس چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل تحصیل ٹیکسلا نے کہا کہ PMLN کا ٹیکسلا واہ کینٹ سے حکمران جماعت کو شکست فاش دینا پی ایم ایل این کی مقامی قیادت کا امیدواروں کے چناؤ کے بہتر فیصلے کی مرحون منت ہے جسکا سہرا حاجی ملک عمر فاروق سابق ایم پی اے، بیرسٹر عقیل ملک، راجہ سرفراز اصغر اور ذیشان صدیق بٹ کو جاتا ہے۔ کینٹ بورڈ کے الیکشن میں عوام کا لیگی امیدواروں کو ووٹ دینا اور سپورٹ کرنا اس بات کی غماس ہے کہ عوام حکمراں جماعت اور اسکی پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے۔ اور بیلٹ کے ذریعے ٹیکسلا واہ کینٹ سے بری طرح شکست سے دو چار کیا انشاء اللہ قیادت وائس پریزیڈنٹ کیلئے بھی بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کر کے موزوں ترین امیدوار سامنے لائے گی۔ کینٹ بورڈ کے الیکشن میں جو بنیاد واہ ٹیکسلا کی عوام اور POF کے غیور مزدوروں نے رکھ دی اسکے اثرات جنرل الیکشن پر بھی ہوں گے۔ راجہ محمد ایوب بزرگ مسلم لیگی رہنما مسلسل ساتویں مرتبہ کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ واہ ٹیکسلا کی عوام کا PMLN کے امیدواروں کو کامیاب کروانا میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔ وارڈ 1 سے امیر سلطان، وارڈ 2 سے راجہ ایوب، وارڈ 3 سے ملک ارشد، وارڈ 4 سے ملک عارف، وارڈ 5 سے راجہ عامر سعید، وارڈ 7 سے حاجی رحمان، وارڈ 9 سے فرخ سلیم اور وارڈ 10 سے احسن علی کی کامیابی پر POF کے محنت کشوں، POF ورک مین ایسوسی ایشن اور PMLN کے تمام چاہنے والوں کا تہِ دل سے مشکور ہوں اور سب کو انکی جیت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ جیسے عوام نے اپنی محبتیں مسلم لیگی امیدواروں اور ہم سب قیادت پر نچھاور کی وہ کبھی بھی اپنے ووٹرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ووٹ کو عزت دینے پر ہم اہلیان واہ ٹیکسلا کی محبتوں کے مقروض ہیں۔
250