83

ٹھیکیدار محمد ارشاد یادوں کے چراغ روشن کر گئے /محمد عقیل الرحمن

مجھ پہ تحقیق میرے بعد کرے گی دنیا
مجھ کو سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے
مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سر گرم کارکن اور چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ پاکستان کے جانثار ساتھی 15جون (9رمضان المبارک) کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اُسی روز رات 8:30بجے آبائی گاؤں منگال کے کھلے میدان میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سمیت نو منتخب چیئرمینز ، وائس چیئرمینز اور ارکان بلدیہ سمیت اہل علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی گاؤں منگال کی تاریخ میں نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا جہاں پر ہر خاص و عام اِس صدمہ پر ان کے صاحبزادگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کر رہے تھے مرحوم کی وفات کو سیاسی حلقوں کیلئے ایک بڑا خلا قرار دیا جا رہا ہے ٹھیکیدار محمد ارشاد سیاست کا ایک نمایاں رخ تھے جس کی واضح مثال پاکستان مسلم لیگ ن کا منگال میں اب تک نا قابل شکست رہنا ہے ۔ ٹھیکیدار محمد ارشاد علاقائی اور مقامی سطح پر تمام چھوٹی بڑی تقریبات میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا کرتے تھے اور عام لوگوں سے میل ملاپ کے نتیجہ میں عوامی سطح پر ان کا حلقہ احباب خاصا وسیع تھا ٹھیکیدار محمد ارشاد جہاں سیاسی میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں وہاں انہوں نے کاروباری اور سماجی میدان میں بھی اپنی خدا داد ذہانت پر مبنی صلاحیتیوں کے نتیجہ میں اپنے آپ کو بہت بلند کی ایہی وجہ تھی کہ اُن کے صاحبزادگان نے تما م افراد کی جانب سے بھر پور اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ٹھیکیدار صاحب کی وفات پر وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتہ کے دن خود آکر اُن کے صاحبزادگان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ میں آج اپنے مخلص دیرینہ اور جانثار ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشرفی دور کے کٹھن حالات میں ٹھیکیدار صاحب میرے دست و بازوں بنے اور میری جیت میں اہم کردار ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کلر تا منگال روڈ کی مرمت اور اسے ٹھیکیدار محمد ارشاد کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا ۔میں یہاں پر ایک اور بات قارئین کی نظر کرنا چاہوں گا کہ جب چوہدری نثار علی خان گاؤں منگال کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرنے کیلئے تشریف لائے تو چوہدری نثار علی خان نے بھرے مجمع میں کہا کہ میں جب چبوترہ اور چھپر گاؤں کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر رہا تھا تو ٹھیکیدار صاحب نے کہا تھا کہ میرے گاؤں کا بھی خیال رکھنا تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ ٹھیکیدار صاحب ضرور اور آپ کی بات ٹالی نہیں جاسکتی اور آج میں ٹھیکیدار صاحب کے اس وعدہ کو وفا کرنے آیا ہوں اور یہ باتیں ٹھیکیدار صاحب کی عظیم خدمات کا اعتراف تھیں ٹھیکیدار محمد ارشاد کی سیاسی زندگی اور سماجی معاملات میں گہری دلچسپیوں کے حوالے سے ممبر پنجاب کونسل شیخ ندیم احمد نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار صاحب معاملہ کی نزاکت کو بہت جلدی سمجھ جایا کرتے تھے اور کوئی فیصلہ کرنے سے قبل تمام حالات کی مکمل چھان بین کر لیا کرتے تھے ۔بلدیہ کلر سیداں کے نو منتخب کونسلر حاجی محمد اسحاق نے ٹھیکیدار صاحب کی ذہانت معاملہ فہمی اور دور اندیشی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کھری او ر صاف بات کہنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے ایم سی کلر سیداں کے کونسلر سیٹھ ضابر حسین نے کہا کہ مرحوم عام لوگوں کا کام کرکے خوشی محسوس کیا کرتے تھے اور ہمیں ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر تھا ۔
آخر میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان فلاحی کاموں کے سبب ٹھیکیدار صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔بقول پیر نصیر الدین نصیر …
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
نصیر ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں