اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت میں مسیحی مذہبی رہنما کے گھر مسلح ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات،کپڑے،غیر ملکی اورپاکستانی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے
واقعات کے مطابق فراش ٹائون اسلام آباد کے رہائشی پاسٹر زاہد اقبال نے تھانہ شہزاد ٹائون میں تحریری درخواست دی ہے کہ پیر کے روز وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا
کہ اس دوران تین نوجوان لڑکے جو پستول سے مسلح تھے میرے بیڈ روم میں آئے اور ہمیں جگا کر کہا کہ گھر میں جتنا سونا اور نقد رقم موجود ہے ہمارے حوالے کر دو نہیں تو جان سے مار دیں گے انہوں نے ہمیں بزور اسلحہ یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی لی اور گھر میں موجود ساڑھے اٹھارہ تولے سونے کی جیولری بمعہ بچیوں کے زیورات،ملبوسات ، چار تولہ چاندی کے زیورات، دو ہزار پانچ سو امریکن
ڈالر،پینتیس ہزار روپے پندرہ جوڑے مردانہ ،دس لیڈیز سوٹ اورایک بولنے والا پالتو طوطا لوٹ کر فرار ہو گئے تینوں ڈاکو پوٹھواری زبان بول رہے تھے اور انہیں سامنے آنے پر سائل انہیں شناخت کر سکتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکٹرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری،مسیحی رہنما
راشد چوھان،سٹی صدر افتخار شہزادہ ضلعی اور اسلام آباد بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ، ہیومین راٹس سیل کے رہنما طارق غوری،سہیل رومی، پاسٹر قیصر۔پاسٹر شکیل۔پاسٹر آصف،پاسٹر ایوب نے وفاقی وزیر داخلہ آئی جی اسلام آباد سمیت ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون سے ان ملزمان کو جلد سے گرفتار کروانے کا مطالبہ کیا ہے