اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی ، کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں 6دن کلاسزشروع کی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔خیال رہے کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں 6 دن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا تھا اور تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی تھی۔واضح رہے پاکستان نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،086 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 27 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد پر آگئی۔
اہم خبریں
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی
ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت۔وزیر اعظم پاکستان