اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم عمران خان آج سہالہ فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے تقریب وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہو گی ذرائع۔پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سہالہ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکتے جس کے باعث آج وزیراعظم ہاوس میں سہالہ فلائی اوور کی پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی تقریب میں ایم این ایز صداقت علی عباسی،خرم شہزاد نواز،علی نواز اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے تاہم چند روز تک سہالہ میں جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا
374