ورلڈ کپ 2027!پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان،شیڈول کا اعلان کل ہو گا

(پنڈی پوسٹ نیوز)آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ابتدائی مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس کا باقاعدہ اعلان کل جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اس ہائی پروفائل ٹاکرے کو گروپ اسٹیج کا حصہ بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے میگا ایونٹ کا مکمل شیڈول کل یعنی یکم اکتوبر 2026 کو کیپ ٹاؤن میں جاری کیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا، جس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور نئے فارمیٹ کے تحت شائقین کو ایک سے زائد پاک بھارت میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔