515

نکاح خوانوں کو رجسٹر یونین کونسل دفتر جمع کرانے کاحکم

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے نکاح خوانوں کو ختم نبوت کے حلفیہ بیان والے فارم کے تحت نکاح پڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے اور پرانے رجسٹرڈ فوری طور پر متعلقہ یونین کونسلز میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلے میں جہلم سمیت صوبہ بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ مسلم فیملی آرڈی نینس 1961ء کے تحت صوبہ بھر کے نکاح خوانوں رجسٹرار سے پرانے رجسٹرڈ واپس جمع کر لیں، خواہ مذکورہ پرانے رجسٹر میں کتنے ہی اوراق خالی ہوں اور حکومت پنجاب کی طرف سے نئے فارم جس پر ختم نبوت کے حلفیہ بیان‘والے فارم ہیں وہ ہی قابل قبول ہونگے اور ختم نبوت کے بغیر نکاح کی اب کوئی حیثیت نہیں ہو گی اور یونین کونسل کے سیکرٹریز کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے نکاح خوان سے پرانے رجسٹرڈ واپس لیکر نئے رجسٹر ڈ جاری کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں