91

نلہ مسلماناں کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘ شفقت محمود

کلرسیداں سے راجہ محمد سعید
چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ہفت روزہ “پنڈی پوسٹ” کو دہئے گئے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل نلہ مسلماناں میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری گلیات کی تعمیر کیلئے 85 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی تھی جن میں سے 25 لاکھ روپے کی مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ دیگر پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے منصوبہ جات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈھوک من موئرمیں گلیات کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ، ڈھوک سنبل اور پنڈ بہنسو میں 15 لاکھ ،موہڑہ کھواں کیلئے گلیات اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اور کمیونٹی کی جانب سے پانچ کلو میٹر فاصلے پر محیط گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کچا ٹریک تیار کروایا ہے جبکہ جلد ہی اس کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا جائے گا تا کہ علاقہ کے عوام کی سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہو سکے۔مزید براں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھوک سدھن تا من موئر کے درمیان 8 کلومیٹر کچا ٹریک بھی اپنی مدد آپ کے تحت 8 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کر لیا گیا ہے ۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھوک چوہدریاں تا موہڑہ موارج گلی کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے کی گرانٹ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خرچ کی ہے۔نکہ بگیال ڈھوک بنگیال،ڈھوت موہڑہ موارج،ڈھوک گانی میں پانی کی فراہمی کا مسٗلہ حل کرواتے ہوئے واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کر کے اسے فعال کر دیا گیا ہے۔اسی طرح پنڈ بہنسو میں دو عدد کنوؤں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ 15 ہزار جبکہ دوسرے کنویں کیلئے ڈیڈھ لاکھ روپے کی گرانٹ اپنی مدد آپ کے تحت جاری کی ہے۔وارڈ نمبر 6 گوئی میں متفرق بنیادوں پر 8 گلیات کی تعمیر کیلئے 23 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل نلہ مسلماناں کی اپنی بلڈنگ کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے اپنی ایک کنال پر مشتمل قطعہ ذاتی حکومت پنجاب کے نام منتقل کر دیا ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے جلد ہی افتتاح کروایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کے عوام کو جنازہ گاہ کی سہولت میسر نہیں تھی جس کیلئے انہوں نے تین کنال پر مشتمل اپنی ذاتی زمین اس مقصد کیلئے مختص کر دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈھوک کھلوٹ گڑھالہ ،من موئر،موہڑہ لمبیاں میں 50 کے وی ٹرانسفارمر کو تبدیل کروا کر اس کی جگہ سو کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کروادیا ہے اور اب یہاں کے صارفین کو جو بجلی کی کم وولٹیج کی شکایات تھیں ان کا ازالہ ہو گیا ہے۔چےئرمین یوسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ کی بہتر تعمیر و ترقی کیلئے تمام کونسلروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔انہوں رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ یونین کونسل نلہ مسلماناں جو کہ ان کے صوبائی حلقہ پی پی 2 کا حصہ بھی ہے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کریں۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں