نرسنگ کا عالمی دن پوری دنیا میں 12 مئی کو منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ دن منایا گیا۔ پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آرگنائزر عابد حسین اور قندیل کے صدر علام الدین نے اپنی اپنی تنظیمات اور دیگر ادبی وسماجی تنظیموں کے اشتراک سے پی او ایف گیسٹ ہاؤس میں ایک پر وقار سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید اسد علی ڈائریکٹر السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا تھے۔ شفقت حیات ڈائریکٹر سینٹ پال سکول نے سیمینار کی صدارت کی۔جبکہ کنول سہیل پرنسپل علامہ اقبال پبلک سکول ٹیکسلا مہمان اعزاز تھیں۔ سیمینار سے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید اسد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ نرسنگ طب کی دنیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔بلکہ یہ پیشہ پیغمبری ہے۔ اسلام میں انسانیت کا بہت بڑا مقام ہے۔ پاکستان یوتھ لیگ بالعموم اور اس کے چیف آرگنائزر عابد حسین بالخصوص مبارک باد کے مستحق ہیں۔ کہ انہوں نے نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پر اتنی خوبصورت اور شاندار تقریب منعقد کی۔ آج پاکستان یوتھ لیگ کی گولڈن جوبلی بھی ہے۔میں انھیں اس پر بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آرگنائزر عابد حسین اور ان کی ٹیم نے ہمیشہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے انھوں نے خصوصی تقریبات منعقد کیں۔انھوں نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کو ہر معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نرسیں بے لوث خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔صاحب صدر شفقت حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرسیں ہمیشہ جانفشانی سے اپنی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتی ہیں۔ جس کیلئے وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آرگنائزر عابد حسین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے عالمی نرسنگ ڈے کے موقع پر اتنی خوبصورت اور شاندار تقریب منعقد کی۔ مہمان اعزاز کنول سہیل نے بھی نرسوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریض کے ساتھ نرسسز کا تعلق دیکھ بھال سے بڑھ کر مسیحائی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ دنیا بھر میں اس شعبے کو کو اسی وجہ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔ تقریب سے پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آرگنائزر عابد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ انسانیت کی خدمت کا ایک مقدس پیشہ ہے۔
جس حالت میں مریض کے اپنے رشتے دار اس کے پاس نہیں جاتے۔ نرسسز اس حالت میں بھی مریض کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ معاشرے میں نرسسز کو ان کا جائز مقام ملنا چاہیے۔ معروف شاعرہ شفقت حیات شفق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نرسنگ انسانیت کی خدمت کا ایک مقدس پیشہ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نرسسز اپنے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریں۔ علالت اور بستر مرگ پر موجود کسی مریض کی خدمت سے بڑھ کر دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔مسز عابد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نرسنگ کے بغیر میڈیکل کا شعبہ ادھورا ہے۔ڈاکٹر اپنے فرائض اس وقت تک بہتر انداز میں ادا نہیں کر سکتے اگر انھیں نرسسز کا تعاون حاصل نہ ہو۔کو آرگنائزر ڈاکٹر بشارت۔ مسز عابد حسین۔ عبداللہ بن نصیر۔ سمیعہ بنت ڈاکٹر بشارت۔ آسیہ سعید۔ فاخرہ نوید۔ علام الدین۔ فدا جاوید۔ انجینئر شہزادہ خرم۔ طاہرہ طفیل۔ ثناء مجید۔ میڈم فردوس۔ معروف شاعرہ شفقت حیات شفق۔ شائستہ جبیں۔ مرزا محمد یعقوب۔ ارشد محمود۔ کرنل اظہر۔ کیپٹن عمر فاروق۔ اور محمد زکریا نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ نرسنگ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈز۔ سووینر اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ قندیل کے صدر علام الدین کو ان کی شاندار خدمات پر سرٹفکیٹ دیا گیا۔ نرسنگ کے شعبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف نغمے بھی پیش کیے گئے۔ معروف شاعرہ شفقت حیات شفق نے اپنا شعرہ آفاق کلام پیش کیا۔ جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب میں پی او ایف گیسٹ ہاؤس کی فرنٹ ڈیسک آفیسر ربیعہ طارق کو ثریا شہاب ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ فردوس بیگم۔ شائستہ جبیں۔ لیفٹیننٹ کرنل نورین اسلم اور بریگیڈیئر شمیم اختر کو فلورنس نائٹ انگل ایوارڈ دیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سید اسد علی۔صاحب صدر شفقت حیات اور مہمان اعزاز کنول سہیل کو پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے سووینر پیش کیے گئے۔اس خوب صورت اور شاندار تقریب منعقد کرنے میں پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آرگنائزر عابد حسین اور قندیل کے صدر علام الدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔ تقریب میں نرسنگ کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد میں پرل ویلفیئر آرگنائزیشن۔بی بران پاکستان۔قندیل اور دیگر اداروں نے بھی تعاون کیا۔