جاتلی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جاتلی کے گاؤں داتا بھٹ میں دلاور خان ولد محمد یسین،غلام مرتضیٰ ولد اورنگزیب، قیصر محمود ولد اورنگزیب جوکہ داتا بھٹ گاؤں کے رہائشی ہیں گاؤں داتا بھٹ اپنی گاڑی آلٹو میں سوار تھے کسی نامعلوم شخص نے سامنے آکر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد زخمی ہو گئے ۔ دلاور خان ولد محمد یسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
135