87

مین ہول کور چوروں کیخلاف اقدام قتل کے تحت کاروائی کا اعلان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کے زیر صدارت مین ہو ل کورز کے حوالے سے واسا کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا، چیف آفیسر، ایم سی آر ، ڈسٹرکٹ کونسل اور دیگر متعلقہ افسران کی شر کت۔ شہر بھر میں کہیں بھی کوئی مین ہول کھلا رہنے کی شکا یت موصول ہو نے کی صورت میں متعلقہ آفیسر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مین ہول کورز کی چوری کرنے یا اسکی خرید و فرخت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مین ہول کورز کو کھلا رہنے دیناصفائی کے لحاظ سے رسکی ہو نے کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ ہماری معمولی غفلت کسی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ایک گر ینڈآپریشن کے ذ ریعے فوری طور پر متعلقہ افسران سے تمام تر مین ہو لز کوکور کر وایا جائے۔حالیہ بارشوں کے پیش نظر اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ ڈی سی آفس جمع کروائی جا ئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں