121

میرٹ کے بغیرکسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں ،وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (نیٹ نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی ممکن نہیں،کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے

،حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،کرکٹ یا ہاکی کے کھیل کی روشن یادوں کو کو دوبارہ تازہ کیا جا نا چاہیے،شائقین کو کھیل کی بہتری کے حوالے سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں،جلد کھیلوں کے میدان میں کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،خواہش ہے کہ ہم کھیلوں میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے،تمام شعبوں میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،جلد ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔محمد شہباز شریف نے ماضی کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ 50 سے80 کی دہائی تک کھیل کے میدان میں ہماری ٹیموں کا طوطی بولتا تھا،لیکن بدقسمتی سے سفارشی کلچر نے کھیلوں سمیت دیگر شعبوں کا بیڑا غرق کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں