مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں۔شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ شہریوں نے سخت مایوسی کا اظہار کردیا،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں گوشت تو عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو چکا ہے اب تو سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ قوت خرید سے باہر ہیں جہلم آلو کی پیداوار کے حوالے سے نمایاں اہمیت کا حامل ہے یہاں آلو کی قیمت 70 روپے فی کلو، ادرک 270 روپے، کریلے 90 روپے، بینگن کی قیمت 120 فی کلو،بھنڈی 120 روپے فی کلو بازار میں فروخت ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر اشیاء خورد ونوش اور سبزیاں فروٹ فروخت کروانے میں مکمل ناکام نظرآتی ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں قیمت ایپ پنجاب کے نرخوں پر فروخت کرنے کا پابند بنایاجائے تاکہ مہنگائی کا سیلاب تھم سکے۔
اہم خبریں
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی
ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت۔وزیر اعظم پاکستان