اسلام آباد(نیٹ نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 70افراد انتقال کر گئے،ملک بھر میں کورونا مجموعی کیسز کی تعداد11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تین ہزار 239افراد میں کورونا کی تصدیق کردی گئی ۔اس طرح ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 16ہزار 886ہوگئی۔گزشتہ چوبیس میں 51ہزار982افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح6.23 فیصد رہی۔
270