مویشی فارم کے مالک نے تشدد کر کے ملازم کو قتل کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی تھانہ روات کی حدود گوالہ کالونی میں ظالمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا مویشی فارم ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نامزد ملزم حافظ تیمور خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،آر ایچ سی میں زیر علاج محمد آصف سکنہ کراچی غربی نے پولیس کو بتایا کہ کراچی کا مستقل رہائشی ہوں،

گوالہ کالونی ڈھوک میجر میں کام کرتا تھا، دس دن قبل حافظ تیمور سکنہ نگیال سے ڈھوک میجر میں ملاقات ہوئی، جو اپنے مویشی فارم پر 30 ہزار روپے عوض پر کام کے لیے اپنے موٹر سائیکل پر بٹھا کرلے گیا، تیمور نے زبردستی دس دن مجھے ڈیرے پر بند رکھا، اور روزانہ مجھ پر لوہے کے راڈ،بیلچے کے دستوں، لوہے کی زنجیروں اور پسٹل کے بٹ سے تشدد کرتا رہا،

جس سے میں شدید زخمی ہوگیا آور میرے جسم پر نیل پڑ گئے، میں بڑی مشکل سے وہاں سے جان بچا کر وہاں سے بھاگ کر آیا، راستے میں کچھ لوگوں نے دیکھا جو مجھے بگا شیخاں ہسپتال لے آئے، حافظ تیمور خلاف کارروائی کی جائے، شدید تشدد کا نشانہ بننے والا مضروب ہسپتال میں داخل رہنے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، روات پولیس نے قتل دفعات تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

2 تبصرے ”مویشی فارم کے مالک نے تشدد کر کے ملازم کو قتل کر دیا

  1. ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت چک بیلی خان سئنیر نائبِ صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی says:

    چک بیلی خان شہر بہت بڑی ابادی والا ٹاؤن ھے گھمبیر صورتحال ھوتی ھے کرائم کے حوالے سے بھی اور دیگر انتظامی مسائل در پیش رھتے ھیں پکا رپورٹر نہیں ھے جو حقیقی اور سچی رپورٹنگ کرے دلیر اور نڈر ہو دوسرا پنڈی پوسٹ نہیں ملتی شہر میں

  2. ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت چک بیلی خان سئنیر نائبِ صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی says:

    Good luck 👍

اپنا تبصرہ بھیجیں