مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی ریل گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی تفصیلات کے مطابق مزدا اچانک روڑ سلیپری کی وجہ سے سلپ ہو کر ریلوے ٹریک پر الٹ گیا اطلاع ملتے ہی موٹروے T3 کے افسران عشرت مختار،شکیل احمد موقع پر پہنچ گئے اور گنگریلا ریلوے سٹیشن جا کر سٹیشن ماسٹر جواد امتیاز کو اطلاع کی کہ ریلوے پولیس کوطلب کر کے تمام ریلوے ٹریفک رکوا لیں جس پر بذریعہ وائرلیس بیس کو نوٹ کروایا گیا اس دوران پنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کو بھی بروقت رکوا دیا گیافوری طور پر کرین کا بندوبست کیاگیا مزدہ گاڑی کو ریلوے ٹریک سے ہٹایا گیا اہل علاقہ نے موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
234