217

موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی دوسرا نوجوان بھی چل بسا

گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اتوار کی شام تحصیل آفس کے سامنے جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان وارڈ نمبر 5 کا رہائشی حماد بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس طرح حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسرا موٹر سائیکل سوار وارڈ نمبر 27 کا غلام دستگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔حادثہ دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں