راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔