101

منگنی ٹوٹنے کے رنج پر لڑکے لڑکی پر گولی چلا دی

راولپنڈی (آن لائن نیوز )راولپنڈی کے علاقہ تھانہ صادق آباد میں حوا کی بیٹی مبینہ طور پر سابق منگیتر کی فائرنگ سے زخمی ہو گئی سابق منگیتر کو منگنی توڑنے کا رنج تھا کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ارسلان عرف بادشاہ سے مدعیہ کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی بعداز منگنی پتا چلا کہ بادشاہ صرف نام کا بادشاہ ہے جو کردار کا اچھا انسان نہ ہے اور کام کاج بھی نہیں کرتا جس وجہ سے منگنی ٹوٹ گئی مگر ملزم کو یہ بات ناگوار گزری پہلے بھائیوں کے قتل کی دھکمیاں دیتا رہا مگر بات نا بنی تو انتقام لینے گھر پہنچ گیا اور گھر میں گھس کر لڑکی کو فائر مار دیا جس سے لڑکی زخمی ہو گئی بھائیوں اور ماں کے شورکرنے پر ملزم موقع سے بھاگ گیا پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی مدعیہ کا کہنا ھے کہ میری ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے اور ملزم سے میرے گھر والوں کو بھی جان کا خطرہ ہے مدعیہ نے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے ہمارے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں