مندرہ: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،عارضی تھڑے تجاوزات مسمار

مندرہ(ساجد نقوی،امجدملک) ناجائز تجاوزات کے خلاف مندرہ میں پیرا فورس کی بڑے پیمانے پر کاروائی جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سیکنڑوں کھوکھے اور ریڑھی ٹھیلے گرا دیئے گئے مندرہ سٹاپ پر موجود فروٹ،موبائل،مرغی،سبزی، گوشت اور دیگر کاروبار کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار ، مندرہ سٹاپ پر چھوٹے کاروباری حضرات اوران کے ساتھ دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد میں

اس آ پریشن کے بعد سخت مایوسی پائی گئی بعض حلقوں نے پیرافورس کے زمہ داران کی توجہ تھانہ مندرہ کی دیوار کی جانب مبذول کرائی کہ تھانہ مندرہ کی دیوار بھی سروس روڈ میں حائل ہے اور تجاویزات کے زمرے میں آتی ہے جس پر پیرس فورس کے سربراہ نے کہا کہ یہ سرکاری املاک ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لہذا انکے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی مندرہ سٹاپ پر تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کے آ پریشن کو متاثرین اور عوامی حلقوں نے بے روزگاری میں مزید اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے علاقہ کے مقامی سیاسی وسماجی حلقوں عوامی ایکشن کمیٹی مرکز مندرہ یوتھ ویلفئیر سوسائٹی مندرہ ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مندرہ سٹاپ پر متاثر ہونے والے سیکنڑوں چھوٹے کاروباری حضرات اور بے روز گار ہونے والے ہزاروں افراد کو متبادل مناسب جگہ فراہم کی جائے گزشتہ کئی دہائیوں سے چھوٹے کاروباری حضرات اور دیہاڑی دار افراد کا چولہا مندرہ سٹاپ پر آ باد کھوکھوں ریڑھیوں اور چھوٹی دکانوں سے وابستہ تھا جسے پیرا فورس کے حالیہ آپریشن نے ختم کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی مرکز مندرہ اور یوتھ ویلفئیر سوسائٹی مندرہ نے حکومت پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح مندرہ میں منڈی کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے اس طرح اسی منڈی والی جگہ یا دیگر خالی مندرہ پڑاؤ میں ماڈل بازار بنا کر متاثرین کو دوکانیں الاٹ کی جائیں تاکہ بے روزگار ہونے والے سینکڑوں خاندان عزت کے ساتھ جی سکیں۔ اس موقع پر عوامی وسماجی حلقوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے موقف کا اظہار کیا