486

مندرہ‘گرمالی کے رہائشی بھائی کی فائرنگ سے بھائی زخمی

مندرہ (ساجد نقو ی)خون سفید ہو گیا زمین کے تنازع پر تھانہ مندرہ کے نواحی گاوں گرمالی میں سگے بھائی نے فائر نگ کر کے بھائی کو زخمی کردیا تفصیلات کیمطابق تھانہ مندرہ کے نواحی گاؤں گرمالی کے رہائشی رشید احمد ولد بشیراحمد نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں سبزی فروش ہوں اور اپنی سوزکی پر سبزی بیچتاہوں گزشتہ روز بھاٹہ سکول کے قریب پہنچاتو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار میرا سگا بھائی ارشدمحمود مسلح پستول اور بھتیجا تیمور آگئے اورمیری سوزکی روک لی اور میرے بھائی ارشد نے مجھ پر پستول کے تین فائر کیے جو میرے دائیں پٹ کے سامنے اورپیچھے لگے وجہ عناد لڑائی زمین کا تنازع ہے مندرہ پولیس نے بجرم 34,324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں