451

مندرہ‘ملکیتی دوکانوں کا تنازعہ لڑائی میں بدل گیا


مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ چوکی سکھو کے نواحی علاقے بھنگالی اڈے پر قبضہ مافیا سرگرم بیوی فوت ہونے کے بعد بہنوئی کا سالوں کی ملکیتی دوکانوں پر قبضہ کی کوشش میں لڑائی ڈنڈو ں،آہنی راڈوں اورکرائے کے غنڈوں سے حملہ دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین یونین کونسل بھنگالی چوہدری محمد اسحاق نے تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا کہ بھنگالی اڈا پر انکی ملکیتی دوکانیں ہیں جن پر میرے بہنوئی عبد الرحیم نظریں جمائے بیٹھا ہے میری ہمشیرہ فوت ہو چکی ہے اور میرا بہنوئی ہم سے اپنی بیوی کا حصہ مانگتا ہے انکار پر بہنوئی کرائے کے غنڈے لیکر تین گاڑیوں ویگنار،مہران اور کلٹس کار میں ہمراہ ماسٹر محمد وسیم، عبداللہ، احمد دیگر 8/9نامعلوم افراد کے مسلحہ ڈنڈے، اہنی مکوں،راڈوں اور آری بلیڈوں کے حملہ آور ہو ئے اور دوکانوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر قبضہ ناکام بنا دیا تا ہم لڑائی جھگڑے میں میرے دو بھائی شدید زخمی ہو گے اور ملزمان نے80ہزار نقدی اور ٹچ موبائل چھین کر فرار ہو گئے مندرہ پولیس نے زیر دفعہ 337AII,337F(V),337A(I),(2)337I,147,149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں