ملہال سائنس  کالج پر شر ہسند عناصر کا دھاوا

ملہال سائنس کالج ڈھوک امب پر مسلح افراد کا حملہ!

سوہاوہ ( یاسر فہمید )  تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع ملہال سائنس کالج ڈھوک امب میں آج کچھ مسلح غنڈوں نے حملہ کر دیا۔
حملہ آور زبردستی کالج میں داخل ہوئے، اساتذہ پر تشدد کیا، گالی گلوچ کی، اور طلباء کے سامنے قتل کی سنگین دھمکیاں دیں۔
ایک تعلیمی ادارے پر اس نوعیت کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔
اساتذہ اور طلباء میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ علاقے کی عوام نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ جاتلی اس واقعے کا فوری نوٹس لے، ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص تعلیمی اداروں کی حرمت پامال کرنے کی جرات نہ کرے۔
تعلیم گاہیں قوم کا سرمایہ ہیں، ان پر حملہ پوری معاشرتی بنیادوں پر حملہ ہے۔