110

ملک بھر میں چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ مقرر کردیئے، ٹیکس کا تعین علاقہ اور دکان کے سائز کے تحت کیا جائے گا، عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 42 شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان کرتے ہوئے 688 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹ لسٹ جاری کردی، جس کے تحت 42 شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی شروع کردی گئی ہے چھوٹے دکانداروں کے لیے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کیا گیا ہے، چھوٹے دکانداروں سے کم از کم ماہانہ انکم ٹیکس 100 روپے اور زیادہ سے زیادہ ماہانہ انکم ٹیکس 20 ہزار روپے لیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا، فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا، ریٹیلرز سکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں نافذ کردی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ایف بی آر نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں سکیم نافذ ہوچکی ہے، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور میں بھی رجسٹریشن جاری ہے، اسی طرح ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی سکیم کے تحت ریٹیلرز

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں