ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 161 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔