85

ملکی حالات کے ذمہ دار جنرل باجوہ اور فیض حمید ہیں،کیپٹن ر صفدر

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنارہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پاناما کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔ عدالتوں نے کبھی ریاست یا سیاست دانوں کو نہیں بلکہ اپنی پینشنوں کو بچایا،جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کیا،جنرل باجوہ اور فیض حمید کے پس پردہ مارشل لاء نے عوام کو آٹے سے محروم کردیا،موجودہ ملکی صورت حال کا زمہ دار فیض حمید اور ثاقب نثار ٹولہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا،مریم نواز کا استقبال نواز شریف کے استقبال کی رہرسل ہوگی،مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثاری ٹولے کو بہا کر لے جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں