172

ملکہ کوہسار مری میں آوارہ کتوں کی بھرمار

              مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں آوارہ کتوں اورجنگلی سوؤرں کی بھرمار یہاں کے رہائشی اس صورتحال سے پریشان محکمہ انکی دادرسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرہا جسکے باعث لوگ غروب آفتاب کے بعد ان سے خوفزدہ ہوکر اپنی رہائش گاہوں میں محصور ہوکررہ جاتے ہیں صفائی کے ناقص انتظامات اورمحکمے کی عدم دلچسپی سے حالات روزبروز گھمبیر صورتحال اختیار کررہے ہیں ایسی صورتحال میں اسسٹنٹ کمشنر مری اورچیئرمین ایم آئی ٹی فوری نوٹس لیں اور ان مسائل کے حل کیلئے اپناکرداراداکریں،ایم آئی ٹی ویلفیئرسوسائٹی نے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں