76

مسکرائیں

٭ایک پڑوسن نے دوسری سے ایک کتاب پڑھنے کے لئے مانگی۔ دوسری نے کہا بہن میں کتاب دیا نہیں کرتی۔ آپ یہاں بیٹھ کر جتنی چاہیں پڑھ لیں۔چند روز بعد دوسری پڑوسن پہلی کے گھر گئی اور جھاڑو مانگی۔ پہلی نے کہا بہن میں کسی کو جھاڑو نہیں دیا کرتی، آپ کو جتنی جھاڑو دینی ہو، یہاں میرے گھر میں دے دیں۔ (عدیل ملک)
٭ایک ڈاکٹر نے ایک شخص کو بل بھیجا جس پر درج تھا۔ آج اس بل کو ایک سال ہو گیا ہے۔اس شخص نے بل پر یہ عبارت لکھ کر واپس کر دیا۔سالگرہ مبارک ہو۔ (انصر قریشی)
٭سیاسی لیڈر (ڈاکٹر سے) میں جب تقریر کرتا ہوں، میری زبان تالو میں چمٹ جاتی ہے اور میری ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ ڈاکٹر نے جواب دیا۔کوئی بات نہیں، جھوٹ بولتے وقت اکثر ایسا ہوا کرتا ہے۔ (ماجد اصغر)
٭گاؤں سے ماں اپنے بیٹے سے ملنے شہر گئی۔ باتوں باتوں میں بولی۔کوئی خاص بات ہو تو فون کر لیا کرو بیٹا۔امی!بیٹے نے حیرت سے کہا۔ آپ کے ہاں تو فون نہیں ہے۔میرے ہاں نہیں ہے تو کیا ہوا؟ماں نے جواب دیا۔‘’تمہارے پاس تو ہے۔ (محمد نعیم)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں