97

مسلم لیگ ن کا نیب آرڈیننس عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) شاہد خاقان عباسی نے نیب آرڈیننس عدالتوں اور سینیٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس صرف حکومتی چوری بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، چیئرمین نیب ریٹائر ہو چکے، کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ملک میں احتساب کا سرکس جاری ہے، ملکی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو پرواہ نہیں۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4 دن گزر گئے، نہ مشاورت کا عمل شروع ہوا نہ ہوگا، تاحیات یہی چیئرمین نیب سند رہیں گے، حکومت نے جو بھی کھیل تماشے یا اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کرنی ہے وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمہ ہے، آج کسی کو ملکی حالات کی پرواہ نہیں، آج کوئی ملک میں مہنگائی کی پرواہ نہیں کرتا، نیب آرڈیننس صرف حکومتی چوری کو بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ سے تباہ ہو رہی ہے وزیراعظم کو پرواہ ہے نہ ہی وزراء کو، جمعہ کی شام کو نیب آرڈیننس آیا ہے، اسےعدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا، نیب آرڈیننس سینیٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکتبوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے، پیپلزپارٹی خود پی ڈی ایم چھوڑ کرگئے، اپوزیشن کے معاملات پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں