مری کے ایک نجی ہوٹل میں رقص و سرور اور فحاشی کی محفل پر ڈی،پی،او کی ہدایت پر چھاپہ،50 سے زائد گرفتار۔

مری(اویس الحق سے) موہڑہ شریف روڈ پر ایک نجی ہوٹل میں جاری رقص وسرور اور فحاشی کی ایک بڑی محفل پر پولیس کا چھاپہ۔

90 مردوں اور عورتوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والوں میں بعض مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایسے میں رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوے قریباً 25 سے 30 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس طرح مری کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس بہت بڑی محفل کے بارے میں پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر گزشتہ رات گئے مذکورہ ہوٹل کے بارے میں پولیس کو اطلاح دی کہ وہاں بھاری تعداد میں عورتوں اور مردوں نے رقض و سرور کی محفل سجا رکھی ہے جس میں مجرے پر بھاری تعداد میں عورتیں اور مرد نشے کی حالت میں رقص کر رہے ہیں۔

ایسے میں ڈی پی او ضلع مری آصف امین اعوان نے ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی سعید احمد کیانی کو فوری کارواہی کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی پولیس نے بھاری نفری جس میں لیڈیز پولیس بھی شامل تھی چھاپہ مار کر 90 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 32 عورتیں اور 58 مرد شامل تھے،گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر وہاں موجود افراد نے پولیس سے مزاحمت کرتے ہوے خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چھ لیٹر شراب بھی برآمد ہوی۔

ایسے میں معلوم ہوا ہے کہ 25سے 30 خواتین اور مرد رات کے اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوہے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوہے۔زیادہ تر ملزمان کا تعلق لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں سے ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف گیارہ مختلف دفعات اور آڈرز کے تحت مدمہ درج کر لیا ہے۔

مری کے عوامی حلقوں، قریبی دیہات کے لوگوں نے مقامی پولیس خصوصاً ڈی پی او کی جانب سے بغیر کسی دباو کے فوری طور پر کی جانے والی کاروائی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔