602

مری کا تاریخی میوزیم

مری ضلع راولپنڈی کا ایک صحت افزا ء مقام ہے یہ راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے 7500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے مری کا دلفریب نظارہ اپنی مثال آپ ہے یہاں پر بہت سے تاریخی مقامات بھی موجود ہیں جن میں،متعدد تاریخی سکول اور چرچ شامل ہیں لیکن مری کے خوبصورت دل جی پی او چوک جس کو دیکھ کر سیاح اس کے ساتھ سیلفی نہ بنائے تو ان کی تفریح مکمل نہیں ہوتی مگر اس جی پی او کا ایک ایسا تاریخی میوزیم جو کہ سیاحوں کی آنکھ سے اوجھل ہے جہاں پر پاکستان پوسٹ آفس کے ایک سنہری دور کی چیزیں موجود ہیں جہاں پر ایک عام سیاح کی رسائی ممکن نہیں پاکستان کے سب سے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر مری جس کی ایک اپنی قدیمی تاریخ ہے جس کو ہنری لارنس نے 1851 میں ٹاؤن کا درجہ دیا اور ساتھ ہی ایک پوسٹ آفس کا قیام کیا جس کو آج تک مری کے مال روڈ کی زینت کہا جاسکتا ہے

اس پوسٹ آفس میں اس وقت کی چیزیں موجودہیں اس میوزیم میں 1851 سے 1928تک کی پوسٹ آفس میں استعمال ہونے والی کتاب جو کہ فارسی میں لکھی گئی تھی 100 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اسی پوسٹ آفس کے میوزیم میں موجود ہے اس کے علاوہ وہ تمام لیجرز جو کہ ہاتھ سے لکھے جاتے تھے1800 سے1990تک ا ستعمال ہوتے تھے چونکہ اس وقت کمپیوٹر کا نام بھی موجود نہ تھا برٹش کی تمام لا اینڈ آڈر بکس بھی موجود ہیں 1976سے 1981 تک اسکے علاوہ بینظیر بھٹو کی اسوقت کی یادگار سٹیمپس بھی میوزیم میں مو جود ہیں برٹش کے ہاتھ کا بنا ہوا اس وقت کا تراضو جو کہ آج بھی جنرل پوسٹ آفس میں استعمال ہوتا ہیلیٹر بکس جو کہ مری کے مختلف مقامات پر لگائے گئے تھے ان میں سب سے پہلا لیٹر بکس 1890 کا ہے جس کو آج بھی مری کے جی پی او آفس میں دیکھا جاسکتا ہے

اسوقت کے پوسٹ ماسٹر کی جیتی گئی ٹرافیاں اور دیواروں پر اسکی تمام ہسٹری بھی لکھی ہوئی ہے تزئین و آرائش کے منصوبے میں 1970 کے بعد کی چھتے جو کہ 1970 کے بعد بنائے گئے تھی اس کے علاوہ برآمدے سمیت بلڈنگ کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ تعمیر کرنا شامل ہے جیسا کہ یہ 1910 میں تھا عمارت کے فرش کو سنگ مرمر سے بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ آج اصل فرش کا کوئی ثبوت نظر نہیں آتا اصل لکڑی کی جھوٹی چھتوں کو بحال کیا جائیگا عمارت کی پوری چھت کو ہٹا کر اصل ڈیزائن کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے یہیں سے مری مال کا آغاز ہوا اور اصل میں چرچ تک ترقی کی گئی دونوں ہی نمایاں پرانے نشانات ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں