مری (خصوصی نمائندہ) — 20 جون 2025 کو رات تقریباً 12 بجے گلڈانہ چوک مری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بیرونِ ملک سے آئے پاکستانیوں کی گاڑی کو روک کر مبینہ طور پر دستاویزات کی فزیکل موجودگی نہ ہونے کی بنیاد پر 10 ہزار روپے نقد وصول کیے۔ متاثرین کے مطابق ان کے پاس گاڑی کے تمام قانونی کاغذات کی تصاویر موبائل فون میں موجود تھیں، مگر اہلکاروں نے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کیا۔زیادہ تشویشناک امر یہ تھا کہ مذکورہ اہلکاروں میں کسی کے پاس نیم پلیٹ (Name Plate) موجود نہ تھی، اور نہ ہی کوئی سرکاری شناختی کارڈ یا بیج ظاہر کیا گیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے صرف پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی، اور ان کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔فزیکل ڈاکیومنٹس نہ دو تو 10 ہزار دو — ورنہ قانونی کارروائی۔اوورسیز پاکستانی سیاحوں نے بتایا:“ہم نے اہلکاروں کو تمام اسکین شدہ دستاویزات دکھائیں، مگر انہوں نے زبردستی جرمانے یا مقدمے کی دھمکی دی اور 10 ہزار روپے لے کر ہمیں جانے دیا۔” شناخت کے بغیر ناکہ، کیا قانون اجازت دیتا ہے؟یہ واقعہ ایک اہم قانونی و اخلاقی سوال کو جنم دیتا ہے:“کیا پولیس اہلکار بغیر نیم پلیٹ اور شناخت ظاہر کیے ناکہ لگا سکتے ہیں یا ڈیوٹی انجام دے سکتے ہیں؟اس حوالے سے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے واضح مؤقف طلب کیا ہے کہ کیا وردی تو پہنی جا سکتی ہے مگر شناخت چھپا کر کارروائی کرنا پولیس قوانین اور سروس رولز کے مطابق ہے؟ کیونکہ اس طرح کی صورتحال میں جعلی اہلکاروں اور اصل پولیس میں فرق کرنا عام شہریوں کے لیے ناممکن ہو جاتا ہے۔مقامی شہریوں، وکلاء اور سیاحتی حلقوں نے اس واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور اگر انہیں ایسے سلوک کا سامنا ہو گا تو یہ وطن واپسی کے رجحان اور سیاحت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔متاثرین اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ ناکے پر موجود غیر شناخت شدہ اہلکاروں کو شناخت کر کے ان کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے۔آئی جی پنجاب واضح پالیسی بیان جاری کریں کہ پولیس اہلکاروں کے لیے نیم پلیٹ اور شناخت ظاہر کرنا کیوں ضروری ہے
اہم خبریں
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت
دنیا چین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم